
پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلے دعوی کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔ پاک بھارت سلامتی مشیریوں کے مابین مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔ تاہم بعد ازاں بھارتی میڈیا نے قلابازی لیتے ہوئے مذاکرات کی منسوخی کو ڈیڈ لاک قرار دے دیا۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کیا جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب تک مذاکرات منسوخ ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس سلسلے میں سرکاری سطح پر معلومات وصول ہوں گی، اسی وقت اس حوالے سے کوئی ردعمل دیا جائے گا
No comments:
Post a Comment