Thursday, 27 August 2015

’’راک اسٹار‘‘ نے ہریتھک روشن اور عدنان سمیع کو علی ظفر کا گرویدہ بنا لیا


پاکستانی گلوکار کی موسیقی کے دیوانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں انکی موسیقی کو پسند کیا جاتاہے۔فوٹو فائل
ممبئی: بین الاقوامی برانڈ کی جانب سے تیار کردہ موسیقی کے پروگرام میں علی ظفر علی ظفر کے گائے گانے ’’راک اسٹار‘‘ نے بالی ووڈ میں بھی دھوم مچادی ہے۔
بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر میں اپنی ٹوئٹ میں علی ظفر کی گلوکاری کی تعرئف کرتے ہوئے کہا کہ ’’راک اسٹار‘‘ سن کر مزا آگیا، بھارت میں مقیم پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان نے بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کی گائیکی انکے نئے گانے میں شانداررہی ہے جس سے وہ بہت لطف اندوزہوئے۔

No comments:

Post a Comment