
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء):پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہاہے کہ دعا کرتے ہیں کہ این اے 154دھاندلی کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے اپنے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر این اے 154 کا فیصلہ خلاف آیاتو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔جہانگیر ترین نے کہاہے کہ یقین ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا، انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ حق میں آیاتوتحریک انصاف کا گراف بہت اوپر چلاجائے گا، ڈگری اور دھاندلی دونوں الزامات ہی ثابت ہوں گے، تاہم اگر فیصلہ خلاف آیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا
No comments:
Post a Comment