
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء): سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیر مین ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں. ذرائع کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ اہلکار پولیس کے تھے یا نیب کے. واضح رہے کہ ڈاکٹر حسین سابق سینیٹر ہیں اور پیپلز پارٹی سے تعلق ہونے کے باعث سابق صدر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں. علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم حسین نجی یونیورسٹی اور اسپتال کے مالک بھی ہیں جس کے تحت ان پر ماضی میں متعدد الزامات عائد ہوتے رہے ہیں. ذرائع نےبتایا کہ عاصم حسین کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق کچھ بھی کہناقبل از وقت ہے
No comments:
Post a Comment