
احتساب عدالت نے ٹڈاپ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم سمیت 12 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر 5 جبکہ مخدوم امین فہیم پر 7 مقدمات درج ہیں . ایف آئی نے احتساب عدالت میں ٹڈاپ کیس میں مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے 10 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا. دونوں رہنماؤں پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے کا الزام ہے
No comments:
Post a Comment