Thursday, 27 August 2015

ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے پنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا


 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ، فاسٹ بائولر محمد عامر ایونٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آٓغاز اس مرتبہ قائد اعظم ٹرافی کی بجائے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہو رہا ہے ۔ 16 ڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان یکم سے 15 ستمبر تک میلہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سجے گا ۔ ایونٹ کے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ مختصر فارمیٹ کا رواں برس یہ دوسرا ایونٹ ہے ۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں کھیلا گیا سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سیالکوٹ سٹالینز نے اپنے نام کیا تھا ، راولپنڈی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاسٹ بائولر محمد عامر راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے ۔ سپا ٹ فکسنگ کیس میں بری ہونے والے محمد عامر کو اچھی کارکردگی کا سلسلہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی صورت میں مل سکتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment