
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء): لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں ایم کیوایم کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی . عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، طارق میر، افتخار قریشی اور سر فراز مرچنٹ کو عدالت میں طلب کر لیا . ذرائع کے مطابق سر فراز مرچنٹ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الطاف حسین سمیت دیگر نے پیشی سے معذرت کرتے ہوئے مزید وقت مانگ لیا. مجسٹریٹ عدالت میں ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے انچارج سمیت برطانوی استغاثہ کے نمائندے بھی موجود تھے
No comments:
Post a Comment