Thursday, 27 August 2015

اسلام آباد : جاوید ہاشمی نے نظام سے متعلق عمران خان کے موقف کی تائید کر دی۔

Image result for javed hashmi

باغی بھی عمران خان کے موقف کے معترف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے بھی عمران خان کے موقف کی تائید کر دی . انہوں نے کہا کہ عمران خان درست کہتے تھے کہ نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس پر حکومت کو بھی شروع دن سے غور کرنا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے پہلے جتنا پیار دیا اب بھی اُتنا ہی پیار دیتے ہیں لیکن میں اپنی غلطی مانتا ہوں کہ میں نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے.

No comments:

Post a Comment