
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء): گذشتہ روز انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر کے قریب گاؤں میں مقیم بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ اور سابق پنجاب پولیس کے اہلکار کو گرفتار کیا. ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ اہلکار کون تھا . انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا بر آمد ہونے والا ایجنٹ اب تک کہاں چھپا ہوا تھا کوئی نہیں جانتا، وہ رانا ثنا اللہ کا مہمان تھا یا کوئی اور اسی لیے بچ گیا . انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں سے لے کر ہمارے ایوانوں اور سیاسی جماعتوں تک سب میں ”را“ کے ایجنٹس موجود ہیں
No comments:
Post a Comment